سمندر پار پاکستانی ہمارے مستقل سفیر ہیں،راجہ پرویز اشرف

27 نومبر ، 2022

کلرسیداں(نمائندہ جنگ)سپیکر قومی اسمبلی ‎راجہ پرویز اشرف سے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان اور کلرسیداں کے ہانگ کانگ میں مقیم سماجی رہنما قمرالزمان منہاس نے ملاقات کی۔سپیکر نے دونوں کی غریب و نادار افراد کےلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے قمر زمان منہاس کو ہانگ کانگ حکومت کی جانب سے سماجی خدمات کے اعتراف میں اعلی سول ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے مستقل سفیر ہیں جن کی بدولت پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے ۔