چرس برآمدگی کے ملزم کو ساڑھے چار سال قید

27 نومبر ، 2022

اٹک (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشنل جج اٹک ندیم عباس ساقی نے تھانہ حضرو کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم خرم شہزاد کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال 6 ماہ قید بامشقت اور 20ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی۔ تھانہ حضرو پولیس نے ملزم سے 1200 گرام چرس برآمد کی تھی ۔