منشیات برآمدگی کے دو ملزموں کو قید، جرمانہ

27 نومبر ، 2022

جنڈ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنڈ فرخ حمید نے تھانہ بسال کے منشیات برآمدگی کے مقدمہ کے ملزمان کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ شکیل احمد کو 5 سال 6 ماہ قید اور جرمانہ جبکہ ملزم اظہرا حسین کو 4 سال 6 ماہ قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا گیا۔