آزادی لیکرہی واپس آئینگے‘ سردار فیض ٹمن

27 نومبر ، 2022

تلہ گنگ (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان کی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلے قافلہ دن گیارہ بجے پبلک سیکرٹریٹ سے حکیم نثار، سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن، سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو اعوان کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں کو لیکر راولپنڈی گیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزادی لینے جا رہے ہیں اور ازادی لیکر واپس آئیں گے۔ تلہ گنگ سے ڈیڑھ سے دو سو گاڑیوں کا قافلہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلے روزانہ ہوا جبکہ خواتین کی قیادت ویمن ونگ کی صدر میڈم خالدہ بلوچ نے کی۔