منصفانہ اورشفاف الیکشن چاہتے ہیں ‘ طاہر صادق

27 نومبر ، 2022

حضرو ( نمائندہ جنگ) تحصیل حضرو علاقہ چھچھ سے پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے راولپنڈی روانہ ہو ا ۔ ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد منصفانہ شفاف الیکشن ہیں ۔ ہم پسماندہ غریب طبقے کے بنیادی حقوق کی بحالی یقینی بنانا چاہتے ہیں ۔ ایمان طاہر نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری ، غربت اور مہنگائی کے خاتمہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔