آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات آج ہونگے، 250 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار

27 نومبر ، 2022

پوٹھی مکوالاں(آئی این پی ) آزاد کشمیر میں آ ج اکتیس سال بعد بلدیاتی الیکشن ہوں گے، پہلے مرحلہ پر مظفرآباد کے تین اضلاع نیلم جہلم ویلی اور درالحکومت مظفرآباد میں آ ج الیکشن ہوں گے، 697732ووٹر جن میں376196مرد اور 321536خواتین ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے 1322کل پولنگ سٹیشن ہیں 250حساس ترین اور 418حساس قرار پائے ہیں ان الیکشن کا سہرا تحریک انصاف کی کشمیر حکومت کے سربراہ تنویر الیاس چغتائی کو جائے گا جہنوں نے مخالفت کےباوجود الیکشن کا انعقاد کروایا اس وقت تک پچاس سے زاہد بلامقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار جیت چکے ہیں ، اپوزیشن کے دو بڑوں راجہ فاروق حیدر اور چودھری لطیف اکبر کو آ بائی علاقوں میں خلاف توقع ناکامی کا خدشہ ہے کہ جس وجہ ان حلقوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے ، پہلے مرحلہ کے بعد تین دسمبر کو پونچھ ڈویثرن کے الیکشن ہوں گے جہاں تحریک انصاف اور اپوزیشن کے مابین سخت معرکہ آرائی ہوگی ۔