کیف(صباح نیوز)روس کے یوکرین پر حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے۔ یو کرینی حکام کے مطابق روس نے خیرسن پر 50 بار گولہ باری کی ۔ روس نے اپارٹمنٹس شپ یارڈ، اسکول اور گیس پائپوں کو نشانہ بنایا۔ یوکرین میں توانائی کا انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ،لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔ ادھر یوکرائنی حکام نے بتدریج بجلی بحال کرنا شروع کر دی لیکن جنگ کے سب سے تباہ کن روسی فضائی حملوں کے بعد لاکھوں لوگ ابھی تک تاریکی میں ہیں۔ صدر ولودومیر زیلینسکی نے یوکرین کے لوگوں سے توانائی کا کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی التجا کی۔ انہوں نے کہا اگر بجلی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ایک ساتھ کئی طاقتور برقی آلات کو آن کر سکتے ہیں۔
میونخ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے سپریم کورٹ کے دو ججز کیخلاف نا اہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر...
ٹیکساس امریکی کانگریس میں ایک نیا بِل پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ان وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا...
اسلام آباد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین فواد انور کی قیادت میں حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں...
اسلام آباد اسلام آباد ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ...
شنگھائی چین کی گنان میڈیکل یونیورسٹی کے دو پاکستانی طالب علموں یوسف خان اور محمد رفیع اللہ جواد کو شنگھائی...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت رحیم یار خان میں 58 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی...