برسلز(این این آئی)نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ روسی جارحیت سے اپنے دفاع میں یوکرین کو جتنا بھی وقت لگے، ہم مدد کرتے رہیں گے۔تفصیل کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک کے عسکری اتحاد کی 30رکن ممالک یوکرین کو ایندھن ، جنریٹرز، طبی سامان، سرمائی سازوسامان اور ڈرون جیمنگ ڈیوائسز سمیت غیر معمولی اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔نیٹو کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ بھی یوکرین کی سفارتی حمایت کو جاری رکھیں گے اور رومانیہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں کچھ مزید مطالبات بھی رکھوں گا۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ان غیر نیٹو ممالک پر زور دیا ہے جو انفرادی طور پر یا گروہی طور پر یوکرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام اور دیگر ہتھیار فراہمی کوشش کرتے رہیں کیوں کہ بطور تنظیم نیٹو اسلحہ فراہم نہیں کرسکتا۔جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے روس سے جنگ کے خاتمے تک یوکرین کی مدد کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے شکار ملک یوکرین کی مسلح افواج کو مغربی معیار کے مطابق جدید فوج میں تبدیل کرنے میں مدد کریں گے۔
اسلام آ باد گومل یونیو رسٹی ڈی آئی خان کے ایلو مینائی فورم نے یونیو رسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں...
اسلام آباد سینٹ میں 27آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران اجلاس کی صدارت یوسف رضا گیلانی نے کی اپوزیشن نے شق ور...
اسلام آباد اسلام آ باد سلاٹر ہاؤس کی ابتدائی اسٹڈی مکمل، منصوبے کیلئے آپریشنل اور فنانشل ماڈل تیار...
پیرس پاکستان مسلم لیگ فرانس کے سینئر رہنما تصور حسین تارڑ، میاں محمد حنیف ، چوہدری ریاض بھاپا ، راجہ...
اسلام آباد فرانس نے بھی پاکستان کی نایاب معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔...
نیویارک علامہ اقبال کے افکار اہل پاکستان کے لئے آج بھی مشعل راہ اور قومی زندگی کے لئے سنہری اصول ہیں ان کے...
اسلام آباد سنیٹر سرمد علی نے مرحوم سنیٹر عرفان الحق صدیق کی یاد میں شعر پڑھا،سنیٹر ناصر بٹ تقریر کرتے ہوئے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی...