تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے لبنانی سمندر سے قدرتی گیس نکالنے کے لیے قطر کی کمپنی کو کھدائی کی اجازت دے دی۔پچھلے مہینے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری حدود سے متعلق معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے ۔واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تاریخی معاہدے کے بعد کمپنیز کو گیس فیلڈ میں کام کرنے کی اجازت دینے یا انکار کرنے کا اختیار اسرائیل کو حاصل ہے۔گیس نکالنے کا زیادہ کام لبنان کی سمندری حدود میں ہو رہا ہے لیکن گیس فیلڈ اسرائیل کے معاشی زون سے گزرتی ہے۔سمندری حدود سے متعلق معاہدے کے بعد توانائی کمپنیوں کے تخمینہ لگانے کے بعد اسرائیل کو گیس ذخائر کی مالیت کا 17 فیصد حصہ ملے گا۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ذخیرے میں کتنی گیس موجود ہے لیکن جائزے کے بعد ایک باقاعدہ معاشی منصوبہ تیار ہوگا جس کے بعد اسرائیل اور لبنان مزید واضح معاہدہ کرسکیں گے۔اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل نے قطری کمپنی کو گیس نکالنے کی اجازت دی ہے گو کہ دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔اسی طرح دوحہ نے بھی حال ہی میں فیفا ورلڈکپ کیلئے اسرائیل سے براہ راست کمرشل پروازوں کو ملک میں اترنے کی اجازت دی تھی۔قطر نے اسرائیل کو عارضی قونصل خانہ بھی کھولنے کی اجازت دی تھی تاکہ اسرائیلی فٹبال شائقین کو سفری دستاویزات فراہم کی جاسکیں۔
میونخ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے سپریم کورٹ کے دو ججز کیخلاف نا اہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر...
ٹیکساس امریکی کانگریس میں ایک نیا بِل پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ان وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا...
اسلام آباد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین فواد انور کی قیادت میں حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں...
اسلام آباد اسلام آباد ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ...
شنگھائی چین کی گنان میڈیکل یونیورسٹی کے دو پاکستانی طالب علموں یوسف خان اور محمد رفیع اللہ جواد کو شنگھائی...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت رحیم یار خان میں 58 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی...