لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے اخراجات 10کروڑ تک پہنچ گئے

27 نومبر ، 2022

لاہور(کرائم رپورٹر)لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے اخراجات 10کروڑ تک پہنچ گئے جبکہ لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لئے حکومت نے پولیس کو مزید5 کروڑ جاری کردئیے ہیں۔رواں ماہ کے اغاز میں بھی آئی جی پنجاب کی درخواست پر5 کروڑ جاری کئے گئے تھے۔لانگ مارچ کا دورانیہ اور سیکیورٹی کے لئے نفری بڑھانے پر اخراجات میں اضافہ ہوا۔ائی جی افس کی جانب سے متعلقہ اضلاع کو ساڑھے3 کروڑ جاری کردئیے گئے ہیں۔باقی فنڈز اگلے ہفتے متعلقہ اضلاع کو تصدیق کے بعدجاری کئے جائیں گے۔