بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کیلئے پالیسی ضروری ،ماہرین

30 نومبر ، 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ماہرین صحت نے پاکستانی بچوں کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا ہےکہ تمباکو کی صنعت بغیر کسی پابندی کے اپنی مصنوعات کی تشہیر اور فروخت کر رہی ہے،نکوٹین پاؤچز پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے کیلئے پائیدار قومی تمباکو کنٹرول پالیسی اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ اور وائٹل سٹریٹیجیز کے مشترکہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام ،ملک عمران احمد، خلیل احمد ڈوگر نےاس موقع پر خطاب کیا۔