سعودی سفیر سے مو لا نا عبد الخبیر آ زاد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

01 دسمبر ، 2022

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزاد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاک سعودی دوستی کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے اور سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے۔سعودی عرب نے پاکستان کے ہر مشکل گھڑی میں دل کھول کر ساتھ دیاہے،انہوں نے قطر میں ارجنٹیناسے سعودی عرب کے میچ میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اور جن چیلنجز کا سامنا ہے اس مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہے ۔