اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) مسلح افواج کے حوالے سے بانی پاکستان حضرت قائد اعظمؒ کے فرمودات کا حوالہ دینے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو یہ وضاحت لازماً دینا ہوگی کہ ان کا اجرا اس سال اپریل میں نہیں ہوا تھا جب تحریک انصاف کی حکومت کو پارلیمانی اکثریت نے قصر اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینک دیا تھا قائدؒ کے ارشادات آفاقی حیثیت کے حامل ہیں جو قیام پاکستان کے بعد سے ہی مسلح افواج کے حرزجان ہونا چاہئے تھا انہوں نے ہمیشہ افواج کو سیاست سے کنارہ کش رہنے کا درس دیا اور ان کی رہنمائی ایسے حکم کا درجہ رکھتی ہے جس سے ایک لحظہ کے لئےبھی اغماض نہیں برتا جاسکتا یہ عجیب اتفاق ہے کہ عمران نے اپنی سیاست کے آغاز سے ہی عوام کے جذبات سے کھیلتے ہوئے نت نئے حوالوں کی مدد سے اپنانام نہاد فلسفہ بیان کیا ان میں سے تقریباً ہر بات میں مفاد پرستی کا عنصر ہی کارفرما نہیں تھا بلکہ سنگین دانشورانہ غلطیوں کا بھی ارتکاب کیا گیا۔ قائد اعظمؒ کے اقوال میں تقدیم و تاخیر میں بھی غلطی دہرائی گئی اور تاریخوں کا اندراج ہی سقم پر مبنی تھا قبل ازیں مذہبی حوالوں میں بھی ان کا یہی رویہ تھا جس میں اکثر اوقات بے ادبی اور گستاخی کا پہلو بھی آشکارا ہوتا تھا ملکی تاریخ، عالمی جغرافیہ ہو یا قومی اکابرین کا تذکرہ ہر معاملے میں عمران نے ثابت کیا کہ ان کا علم سراسر سطحی نوعیت کا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی تعلیم ہی ناقص رہنمائی پر استوار ہے انہیں کوئی نام نہاد ارسطو آکر کان میں کچھ بتادیتا ہے و ہ اسے پتھر پر لکیر خیال کرتے ہوئے اس کا پرچار شروع کردیتے ہیں اتنی تحریف وہ عمدگی کےساتھ کرتے ہیں کہ اسے اپنے مفاد کے قالب میں ڈھال لیتے ہیں جس عسکری قیادت کو بڑے بوجھل دل سے انہوں نے ہدیہ تہنیت پیش کیا ہے اس کا پاکستان بانیان پاکستان اور تحریک پاکستان کے حو الے سے علم ضرب المثل کا درجہ رکھتا ہے انہیں نہ صرف قائدؒ کی تعلیمات سے ان کے تربیتی اداروں میں آگاہ رکھا جاتا ہے بلکہ وہ کسی بھی نیم خوردہ کھلاڑی سے کہیں زیادہ عصری امور پر دسترس رکھتے ہیں یہ تو قائداعظمؒ ہیں وہ کئی برسوں سےعلامہ اقبالؒ کے حوالے سے بھی تجاوز کے مرتکب ہوتے آئے ہیں عمران کو علامہ مرحوم و مفقودکے شعری مجموعہ کی تعداد اور نام بھی معلوم نہیں ہونگے آج تک وہ درست تلفظ کے ساتھ ان کا کوئی شعر پیش نہیں کرسکے جذبات سے کھیلنے کے لئے ان کا نام بکثرت استعمال کرتے رہے ہیں کسی دور میں وہ ابن عربی کا حوالہ دیتے تھے علم وتاریخ کے ضمن میں ان کے دیئے گئے حوالے میں ہمیشہ جہالت جھلکتی تھی حالانکہ وہ دھاک اپنی علمیت کی بٹھانے کے خواہاں رہے ہیں انہیں دانشوری سے باز رہنا چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ قائداعظمؒ کے فرمودات کی عسکری امور میں اگرکسی نے مجرمانہ حد تک خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے تو وہ تحریک انصاف کا سربراہ ہے ان کے چاپلوس بہی خواہوں کو چاہئے کہ وہ انہیں ٹرکوں کی پشت پر درج نعرے یاد کرانے کی بجائے ان میں کتاب بینی اور حصول علم کا شغف پیدا کریں۔ پیپلز پارٹی کے 55؍ ویں یوم تاسیس کے حوالے سے اس کے جوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کی شام زوردار خطاب میں عمران کو ہدف بنایا ہے اور چیلنج کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل نہیں کریں گے وہ اسلام آباد پر یلغار کا اعلان کرکے آئے تھے کہ راولپنڈی سے ہی واپس بھاگ گئے انہوں نے عمران پرخوفناک حد تک بزدل ہونے کا الزام عائد کیا ہے انہوں نے یاد دلایا کہ ادارے کے غیر سیاسی ہونے کے بیان کے بعد کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ سیاست دان پریشان ہوگئے ہیں یہ کیسی سیاست ہے کہ ادارے کا غیرجانبدار ہونا ایسے لوگوں کے لئے سیاسی موت بن گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ گھڑی چوری چھپانے کے لئے ملک میں انتشار پھیلایا جارہا ہے گوگی، علیمہ باجی کو بچانے اور فارن فنڈنگ کے عتاب سے بچنے کے لئے افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس دوران پاکستان مسلم لیگ نون نے پنجاب اسمبلی کے سلسلے میں اپنی حکمت عملی کوآخری شکل دیدی ہے وہ اس اسمبلی کو ٹوٹنے سے بچانےکے لئے جہاں پارلیمانی ایوانوں میں ہر دائو پیچ استعمال کرے گی وہاں اس امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ اعلیٰ عدالتوں سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
کراچی پاکستان کے نامور کرکٹر امام الحق اور اُن کی اہلیہ انمول محمود جمعہ کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“...
اسلام آباد ملائیشیا کے وزیر خارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی آج جمعرات کو فائیو جی کنسلٹنسی کے لئے مالی بڈز کھولے گی، ذرائع...
اسلام آباد کیپٹیل پولیس نے سپریم کورٹ کی جنرل برانچ سے چوری ہونے والے دو کمپیوٹر برامد کر لیے گئے ہیں...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز پر تمام سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں ہیں،پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس اکتوبر کے وسط میں ہوگی اس حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر...
اسلام آباد وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تاجر برادری کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔اپٹماکے...