فضل الرحمٰن مذہب کی دکان لگا کر خواتین پر وار کرتے ہیں ،کنول شوزب

01 دسمبر ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدر کنول شوزب نے کہا ہے کہ فضل الرحمن مذہب کی دکان لگا کر خواتین پر وار کرتے ہیں ، اسلام میں برملا عورت کے تقدس اور احترام کا بتایا گیا ہے ، ہم فضل الرحمن کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، آئین کا آرٹیکل 14 فرد کی عزت و ناموس کی ضمانت دیتا ہے،مگر ریاست فضل الرحمن کی گفتگو پر خاموش بیٹھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی خواتین کے بارے میں گفتگو کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھی گئی ، فضل الرحمن نے 1993 میں بے نظیر پر فتویٰ لگا دیا تھا ، یہ ماضی سے غلاظت پھیلاتے آ ر ہے ہیں ان کے اردگرد مریم اورنگزیب ، حنا ربانی اور شازیہ بیٹھتی ہیں لیکن کسی خاتون کی جانب سے مذمت نہیں کی گئی۔