کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی ونگ ہیڈ کوارٹر کے تحریر کردہ حکم نامہ جو ملک بھر کے 8 ڈائریکٹروں کو بھیجا گیا کے تناظر میں تمام اے ایم ایل سرکلز میں جاری تحقیقات واپس متعلقہ دیگر سرکلز کو بھیجنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی جی سیف اللہ پراچہ نے حکم نامہ جاری کیا کہ ماضی میں ایف آئی اے میں درج تمام مقدمات اور انکوائریاں جن میں اے ایم ایل اور سی ایف ٹی دفعات لگائی گئی یا لگانے کا امکان تھا ان کو نئے قائم شدہ اے ایم ایل/ سی ایف ٹی سرکلز کو بھیج دیا جائے۔ اس فیصلے پر عمل کیا گیا مگر بعد میں قانونی پیچیدگیاں سامنے آئیں جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ وہ تمام مقدمات جن میں عبوری یا حتمی چالان جمع ہو چکا ہے اور سی ایف آر زیر التوا ہیں میں مذکورہ دفعات دیگر دفعات کے ساتھ شامل تھی ان کو واپس ایف آئی اے کے متعلقہ سرکلز میں بھیج دیا جائے جہاں یہ مقدمات درج ہوئے۔ البتہ جاری انکوائریاں جن میں صرف اے ایم ایل اور سی ایف ٹی دفعات لاگو ہوگی وہ مذکورہ سرکل تحقیقات جاری رکھے گا۔ اس حکم نامے کے بعد ملک بھر کے اے ایم ایل سرکلز سے تحقیقات واپس متعلقہ سرکلز کو بھیجنے کے عمل میں تیزی آگئی ہے۔
کراچی پاکستان کے نامور کرکٹر امام الحق اور اُن کی اہلیہ انمول محمود جمعہ کو ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“...
اسلام آباد ملائیشیا کے وزیر خارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی آج جمعرات کو فائیو جی کنسلٹنسی کے لئے مالی بڈز کھولے گی، ذرائع...
اسلام آباد کیپٹیل پولیس نے سپریم کورٹ کی جنرل برانچ سے چوری ہونے والے دو کمپیوٹر برامد کر لیے گئے ہیں...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز پر تمام سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں ہیں،پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس اکتوبر کے وسط میں ہوگی اس حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر...
اسلام آباد وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے تاجر برادری کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔اپٹماکے...