وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے گرڈ سٹیشن جھمپیر ٹو کا افتتاح کر دیا

01 دسمبر ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے ضلع ٹھٹھہ کےعلاقے جھمپیر میں 220 کے وی گرڈ سٹیشن جھمپیر ٹو کا افتتاح کر دیا۔ منصوبہ سے جھمپیر ونڈ کلسٹر میں واقع ونڈ پاور پلانٹس کے ذریعے پیدا ہونے والی بجلی قومی گرڈمیں شامل ہوگی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےخرم دستگیر نے کہا کہ حکومت کی بنیادی توجہ توانائی کے مقامی ذرائع کو بروئے کار لانا ہے تاکہ بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگےدرآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی سیاستدان، این ٹی ڈی سی کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔