ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کے نام خطوط لکھنے کا سلسلہ جاری

01 دسمبر ، 2022

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا ٹرینڈ کے تحت سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کے لئے شہریوں کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خطوط لکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز میں چیف جسٹس کے نام تقریباً ایک ہزار خطوط موصول ہو چکے ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کے نام تقریباً چار سو سے زائد خطوط موصول ہوئے ہیں جبکہ منگل کے روز 200 سے زائد خطوط موصول ہوئے۔ چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خطوط میں ارشد شریف کے قتل، سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد اور عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کے روز سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر خط پر دستخط کئے تھے، عمران خان نے ٹویٹ میں عام شہریوں سے بھی خطوط لکھنے کی اپیل کی تھی۔