ویلنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ کا ایک ہسپتال دنیا کا پہلا ہسپتال بن گیا ہے جس نے گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں خون کے ایک ہی ٹیسٹ کے ذریعے دل کے دورے کی تشخیص کی ہے۔ وزیر صحت اینڈریو لٹل نے بدھ کوکہا کہ ہیلتھ سسٹم کے لیے لاکھوں ڈالر کی بچت اور مریضوں کے تیزی سے علاج کے لیے، نیوزی لینڈ کے ہسپتالوں میں تیز رفتار، اعلی درستگی کے حامل بیڈ سائیڈ ٹروپونین بلڈ ٹیسٹ کا آغازکیا جا رہا ہے۔ لٹل نے کہا کہ کرائسٹ چرچ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈاکٹرز کی سربراہی میں یہ تحقیق اہم ہے ،ایک نئے اعلی درستگی والے بیڈ سائیڈ بلڈ ٹیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے، ڈاکٹر آٹھ منٹ کے اندر بتا سکتے ہیں کہ آیا کوئی شخص سینے میں درد کے ساتھ جسے دل کا دورہ پڑ رہا ہو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آیا ہے یا نہیں۔ لٹل نے کہا کہ واضح طور پر، یہ مریضوں کے لیے ایک بہتر چیز ہے،ایسے لوگوں کے لیے جو اس فکر کے ساتھ کہ انہیں دل کی تکلیف ہے یانہیں گھنٹوں اسپتال میں انتظارکرنے کے بجائے گھر جا سکتے ہیں اور جن کو حقیقت میں دل کی تکلیف ہوگی وہ جلد علاج کروا لیں گے۔
اسلام آبادچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ،یوم ارض قدرت کی عطا کردہ امانت کی یاد دہانی ہے،...
اسلام آباد پاکستان اور کرغزستان نے مئی میں مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے پانچویں اجلاس کی تیاری پر اتفاق کیا...
کراچی ایف آئی اے کے 40 برخاست ملازمین کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کارروائی کی کارروائی شروع ہوگئی۔ ایف...
راولپنڈیچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جعلی و بوگس مقدمات کی روک تھام کے لئے کیس دائری کےلئے نئے ایس او پیز جاری...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے یو این ڈی پی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے...
اسلام آباد سینٹ میں سنیٹر پلوشہ خان کے والد ، سنیٹر فیصل علی سبزواری کی والدہ ،سعودی عرب میں روڈ حادثہ میں...
اسلام آبادوزارتِ خزانہ نے رواں مالی سال کے دوران متوقع بچتوں کو 30 اپریل 2025 تک سرینڈرکرنے کے لئے تمام پرنسپل...
اسلام آباد ہیلتھ سروسز اکیڈمینے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تحت چلنے والے صحت مراکز میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف...