لندن (مرتضیٰ علی شاہ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنوینر اور اس کے بانی الطاف حسین کے دور کے چیف لیفٹیننٹ ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی علیحدی پسند قیادت کو لندن ہائی کورٹ میں پارٹی کے بانی کے خلاف سات جائیدادوں کا کیس کبھی نہیں لانا چاہیے تھا۔ انسولوینسی اینڈ کمپنیز کورٹ (آئی سی سی) کے جج مسٹر کلائیو جونز کے سامنے ہائی کورٹ کے پراپرٹیز اینڈ بزنس ڈویژن میں اپنی گواہی دینے کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق کنوینر نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم گروپوں کو اختلافات کے باوجود یہ معاملہ عدالت سے باہر حل کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اس کیس کو لڑنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ خرچ کر رہے ہیں۔ یہ رقم ایم کیو ایم کے مستحق خاندانوں کو دی جائے۔ ندیم نصرت نے جیو نیوز کو بتایا کہ مقدمے کے نتائج سے قطع نظر انہیں یقین نہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت لندن کی سات جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقم کو ایمانداری سے ڈیل کرے گی اگر ایم کیو ایم پاکستان کے فائدے میں فروخت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لندن کی جائیدادیں نہ لندن دھڑے اور نہ ہی الگ ہونے والی پاکستان پارٹی کے پاس جانی چاہئیں جن کے قائد اور وفاقی وزیر سید امین الحق الطاف حسین کے خلاف دعویٰ لے کر آئے ہیں۔ ندیم نصرت نے سوال کیا کہ سید امین الحق کو الطاف حسین کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کی ترغیب دینے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی دعوے اور کیس میں کہیں کیوں نہیں؟ ندیم نصرت نے خالد مقبول صدیقی اور دیگر سے ایم کیو ایم کی وہ جائیدادیں خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہیں وہ ذاتی استعمال میں لے رہے ہیں۔
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں افسران اورسٹاف کی ترقی و تقرریوں کا عمل مکمل کر لیا گیا،...
اسلام آباد ایف بی آر کی گریڈ21 کی خاتون افسر شاہ بانو غزنوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد...
راولپنڈی ملک بھر میں آج ہفتہ15 مارچ کو یومِ تحفظ ناموسِ رسالت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔پاکستان...
اسلام آباد وطن دوست موومنٹ بلوچستان کےصدر عظیم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیکورٹی کی ناکامی...
کراچیپی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ وہیل کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔ذرائع...
اسلام آباد جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے...
کراچی خلیجی ممالک سے پنجاب آنے والی بین الاقوامی پروازوں اور خاص طور پر مقامی ایر لائنز کی طیاروں سے لائیف...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے۔...