داعش کے قائدابوحسن الہاشمی کی لڑائی میں ہلاکت اور نئے لیڈر کا اعلان

01 دسمبر ، 2022

بغداد(اے ایف پی)شدت پسند گروپ داعش نے بدھ کے روز اپنے قائدابو حسن الہاشمی القرشی کی لڑائی میں ہلاکت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی جگہ نئے قائد کا انتخاب عمل لایا جاچکا ہے۔داعش کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ہاشمی’’اللہ کے دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں‘‘ مارے گئے ہیں لیکن ترجمان نے ان کی ہلاکت کی تاریخ یا دیگرتفصیل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کہاں مارے گئے ہیں اور یہ جھڑپ کہاں ہوئی ہے۔ایک آڈیو پیغام میں ترجمان نے گروپ کے نئے رہ نما کی شناخت ابوالحسین الحسینی القرشی کے طور پر کی ہے۔