ہیٹڈ تمباکو پراڈکٹس بھی صحت کیلئے مضر ہیں‘ پناہ

04 دسمبر ، 2022

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ہیٹی تمباکو پرڈاکٹس بھی انسانی صحت کیلئے اتنی ہی مضر ہیں جتنی باقی تمباکو پراڈکٹس ہیں۔ تمباکو انڈسٹری ایک مرتبہ پھر پالیسی سازوں کو گمراہ کر کے نئی نقصان دہ پراڈکٹ کو پاکستان میں لیگل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس پر آسٹریلیا، برازیل، ناروے اور سنگاپور سمیت دنیا کے 12سے زائد ممالک پابندی لگا چکے ہیں جبکہ یورپ بھی اس پر پابندی لگانے جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو انڈسٹری صرف اپنے منافع کی خاطر لوگوں کو ہلاکت میں ڈال رہی ہے۔ کابینہ کے ایجنڈے سے نکالنے کیلئے حکومتی ذمہ داران کو خطوط لکھ چکے ہیں کیونکہ اس کا تعلق براہ راست انسانی زندگیوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بدقسمتی سے پاکستان میں ہر روز 1200بچے تمباکو نوشی شروع کر رہے ہیں۔ نقصان دہ کیمیکلز کے صحت اور معاش پر خوفناک نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔