شامی صدر نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی تجویز مسترد کردی

05 دسمبر ، 2022

دمشق (این این آئی) شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ دمشق نے اس معاملے کو فی الحال ملتوی کیا ہے۔ یہ ملاقات ہو سکتی ہے۔ شام میں بحران کے آغاز کے بعد سے ایک دہائی سے زائد عرصے تک تلخی و دشمنی کے بعدشام ترک صدرکے ساتھ سربراہ اجلاس منعقد کرنے کے لیے روسی ثالثی کی کوششوں کی مزاحمت کر رہا ہے تاہم دو ترک ذرائع جن میں سے ایک اعلیٰ عہدیدار ہے نے کہا ہے کہ دمشق صرف اس معاملے کو ملتوی کر رہا ہے اور معاملات دونوں رہ نماؤں کے درمیان حتمی ملاقات کی طرف جا رہے ہیں۔ترک صدر نے دمشق کے ساتھ میل جول کے لیے اپنی رضامندی کا عندیہ دیا تھا۔ گذشتہ ماہ اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ترکی شام کے ساتھ معاملات کو درست راستے پر ڈال سکتا ہے۔اردوان نے ایک ٹیلی ویژن مباحثے میں کہا کہ سیاست میں کوئی دشمنی نہیں ہو سکتی۔