بھارت پھر فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، پاکستان، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیل

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اور جی سی سی ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کا موقع ملے گا ، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیل کرتے ہیں، انسانیت کے خلاف جرائم کے احتساب کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، سال 2021 میں کم سے کم210کشمیریوں کو شہید کیا گیا، بھارت ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں، سال کے آغاز سے 15کشمیریو ں کو مارروا ئے قتل کیا جا چکا ہے،پاکستان بھارت سے پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے۔گزشتہ روز ہفتہ وار میڈیا بریفینگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ 5جنوری کو گلف کو آپریشن کونسل کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے سے پاکستان اور جی سی سی ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ 25رکنی سعودی فوجی وفد نے 10جنوری کو دفتر خارجہ کا دورہ کیا، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیل کرتے ہیں، انسانیت کے خلاف جرائم کے احتساب کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ سال 2021میں کم سے کم 210کشمیریوں کو شہید کیا گیا، بھارت ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا سکتا ہے، عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں، بھارت میں مسلمان خواتین کی تضحیک اور ہراسانی کی مذمت کرتے ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ایپلیکشنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سال کے آغاز سے 15کشمیریو ں کو مارروائے قتل کیا جا چکا ہے،پاکستان بھارت سے پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے، معنی خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بھارت کی ذمہ داری ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کو پوری کے سامنے اجاگر کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحیثیت اہم فریق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انتہائی خطرناک نہج پر لے جار ہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہونا بہت ضروری ہے، آبی امور پر میکنزم موجود ہے اور یہ حکومتی ترجیحات پر شامل ہیں، کرتارپورراہداری مذہبی سیاحت کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔