پاکستان میں کورونا کی شرح 6فیصد سے بڑھ گئی، مزید 5مریض جاں بحق

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں40ویں نمبر پر آ گیا، 3ہزار سے زائد کیسز پررپورٹ ہوئے،شرح بڑھ کر 6 فیصد سے زائد ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار19کیسز سامنے آئے ہیں، مزید5مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 346مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد پر آگئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 992 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 267 ہو چکی ہے۔ 23 ہزار 230 زیرِ علاج مریضوں میں سے 651 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 60 ہزار 45 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔، اب تک کْل 16 کروڑ 36 لاکھ 48 ہزار 656 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،7 کروڑ 52 لاکھ 25 ہزار 220 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 719 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 749 مریض وفات پا چکے ہیں ،گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 437 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔