بھارت: بی جے پی چھوڑ نے والے وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

14 جنوری ، 2022

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر سوامی پرساد موریا کے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتر پردیش کے شہر سلطان پور کی عدالت نے بی جے پی کے سابق وزیر سوامی پرساد موریہ کے خلاف 2014میں ہندو دیوتائوں کے خلاف بولنے کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔انہوں نے منگل کو بی جے پی حکومت میں دلتوں، دیگر پسماندہ طبقات، کسانوں، بے روزگاروں اور چھوٹے تاجروں کے ساتھ ہونے والے سنگین ظلم کا حوالہ دیتے ہوئے یوپی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔موریہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 8برس قبل جب وہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا حصہ تھے ہندو دیوتا ئوں کے خلاف تقریر کی اور فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دی۔ بی جے پی کی یوگی حکومت سے استعفیٰ دینے کے فوراً بعد سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والے موریہ کو 24 جنوری کو عدالت طلب کیا گیا ہے۔