اسلام آباد (جنگ نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھ دیا۔ ایف آئی اےکی جانب سے لکھےگے خط کی تفصیلات جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہیں، خط میں حریم شاہ کی سفری اور شناختی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہےکہ حریم شاہ کی رقم کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو مبینہ طور برطانیہ میں بنائی گئی، حریم شاہ کی جانب سے دھوکا دہی کے ذریعے رقم اسمگل کرنے کا دعویٰ کیا گیا، حریم شاہ کراچی سے دوحا اور وہاں سے لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچی تھی۔ایف آئی اےکا کہنا ہےکہ دوسری ویڈیو میں حریم شاہ نے سارے معاملے کو مذاق قرار دیا، حریم شاہ کی تردیدی ویڈیو لندن میں اسکائی مارکیٹنگ کے دفتر میں ریکارڈ کی گئی، اس ویڈیو میں دانیال ملک نامی شخص نے رقم کو قانونی قراردیا ہے۔خط میں دونوں ویڈیوز کے تناظر میں حریم شاہ اور دانیال ملک کے خلاف انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔ایف آئی نے درخواست کی ہےکہ منی لانڈرنگ پاکستان میں قابل سزا جرم ہے، تحقیقات میں سامنے آنے والی تفصیلات سے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کیا جائے۔خیال رہے کہ حریم شاہ نے ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم لیکر برطانیہ گئیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا تاہم میڈیا پر خبر نشر ہونے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تحقیقات شروع کئے جانےکے بعد وہ اپنے دعوے سے مکرگئیں۔حریم شاہ نے ویڈیو میں مبینہ طور پر یہ بھی کہا کہ شہری ذرا احتیاط کریں، کیوں کہ پاکستانی قانون غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔
مدینہ منورہسعودی وزارت حج و عمرہ نے ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔ سعودی حکام کے مطابق وہاں...
کابلافغانستان میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور مختلف حادثات میں...
نائیجرنائیجیریا کے صوبہ جیگاوا میں موسلا دھار بارشوں کیوجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں 50افراد ہلاک ہو گئے...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل...
ایبٹ آباد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کے جج جسٹس وقار احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا شجر کاری انسانی بقا کے...
ملتان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کو امپورٹڈ پارٹی کہہ دیا۔یوسف...
راولپنڈی سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ پاک فوج کے...
تہران ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ نے نیویارک میں توہین رسالتؐ کے مرتکب سلمان رشدی پر حملے کو ایرانی پاسداران...