اسلام آباد (جنگ نیوز)نیوی سیلنگ کلب گرانے اور پاکستان نیول فارمز کی اراضی تحویل میں لینے کے فیصلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان نیوی نے دو انٹرا کورٹ اپیلوں میں سنگل بینچ کے الگ الگ فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔ نیول گالف کورس کو سی ڈی اے کی تحویل میں دینے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کے 7اور 11جنوری کے عدالتی فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔یاد رہے کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 7 جنوری کو نیوی سیلنگ کلب کو تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دیا تھا۔اس کے علاوہ عدالت نے پاکستان نیول فارمز کیلئے جاری کئے گئے این او سی کو بھی غیر قانونی قرار دیا تھا۔ عدالت نے نیول فارمز کی اراضی کو اتھارٹی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ بھی سنایا تھا۔پاکستان نیوی کی جانب سے انٹراکورٹ اپیلوں پر آج ہی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔نیوی سیلنگ کلب، نیول فارمز اور نیوی گالف کورس کے خلاف فیصلے فوری معطل کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔نیوی نے عدالتی فیصلوں پر فوری حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا بھی کی ہے اور کہا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے دونوں فیصلے معطل کئے جائیں۔
مدینہ منورہسعودی وزارت حج و عمرہ نے ریاض الجنۃ میں عبادت کا دورانیہ مقرر کردیا۔ سعودی حکام کے مطابق وہاں...
کابلافغانستان میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور مختلف حادثات میں...
نائیجرنائیجیریا کے صوبہ جیگاوا میں موسلا دھار بارشوں کیوجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں 50افراد ہلاک ہو گئے...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل...
ایبٹ آباد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کے جج جسٹس وقار احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا شجر کاری انسانی بقا کے...
ملتان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کو امپورٹڈ پارٹی کہہ دیا۔یوسف...
راولپنڈی سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ پاک فوج کے...
تہران ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ نے نیویارک میں توہین رسالتؐ کے مرتکب سلمان رشدی پر حملے کو ایرانی پاسداران...