نوازشریف کے باہر رہنے کے راستے بند، جیل کی راہیں کھل رہی ہیں،بابر اعوان

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس باہر رہنے کے راستے بند ہورہے ہیں جبکہ ملک میں جیل جانے کے راستے کھل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جعلی حلف نامے کے ذریعے بیرون ملک علاج کیلئے گئے ، عدالت میں شہباز شریف10 منٹ سے زیادہ کھڑے نہیں ہوسکتے ، شہباز شریف اسمبلی میں3،3 گھنٹے تقریر کرتے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا ہے کہ ایک گھبراہٹ بھی ہے کہ ٹی ٹی کیسز تیزی سے چلنا شروع ہوگئے ، اپوزیشن پارٹیاں الگ الگ مارچ کررہی ہیں ، ایک مارچ پی ڈی ایم کا ہے دوسرا پیپلز پارٹی کا ، اپوزیشن کا لانگ مارچ ایک دوسرے کے خلاف ہے۔