یوریا کو غائب کرنے میں حکومت کا ہاتھ ،کاشتکار کو سیکنڈ کلاس سمجھا جاتا ہے،نوید قمر

14 جنوری ، 2022

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ زراعت کو بحران کا سامنا رہا ، ملک میں یوریا کی قلت ہے ۔ نوید قمر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یوریا کو غائب کرنے میں حکومت کا ہاتھ ہے، کھاد والا ٹرک کہیں سے گزرتا ہے تو وہاں لوٹ مار شروع ہو جاتی ہے ، زمیندار بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور ہیں ، پ ایک شناختی کارڈ پر ایک بیگ دینے کی پالیسی سے پورے خاندان کو خراب کیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کے حق میں اکیس اور چوبیس جنوری کو ٹریکٹر مارچ کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ جب تک زرعی پیداوار نہیں بڑھے گی پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ، ملک کا دیوالیہ ہو چکا ہے ، کرنٹ اکاونٹ خسارہ کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے ۔نوید قمر نے کہا ہے کہ اس ملک میں کاشتکار کو سیکنڈ کلاس سمجھا گیا ہے، ہمارا حق ہے کہ اس معاملے کو اٹھائیں ، شازیہ مری نے کہا کہ زراعت اہم شعبہ ہے ، منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا۔ 27فروری کے مارچ سے قبل کسانوں کے معاملے کا حل درکار تھا ، کسانوں کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔