اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی رکوائے،گورنر پنجاب

14 جنوری ، 2022

لاہور(پی پی آ ئی) گورنر پنجاب چو ہدری سرور نے فلسطین میں اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے اقوام متحدہ سے اپیل کی وہ فلسطینیوں کی نسل کشی رکوائے ، فلسطین کے الطراش گاؤں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، متاثرہ علاقے سےمکین نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ فلسطین میں شہریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو رکوائے اور مظلوم عوام کی مدد کرے۔