سعودی عرب: خاتون نے5جڑواں بچوں کو جنم دیدیا

14 جنوری ، 2022

تبوک (آئی این پی )تبوک میں "شاہ سلمان ہسپتال برائے مسلح افواج" میں ایک سعودی خاتون نے 5 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ ہسپتال کی طبی ٹیم کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون شہری کی عمر 34 برس ہے اور بچوں کی پیدائش نارمل طریقے سے ہوئی۔مذکورہ سعودی خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 12 برس قبل ہوئی تھی۔طبی ذرائع کے مطابق تمام بچوں کی صحت اچھی ہے۔