کالعدم ٹی ٹی پی نے محمد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

14 جنوری ، 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے محمد خراسانی عرف خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔جیو نیوز کے مطابق ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ محمد خراسانی عرف خالد بلتی کو3 روز قبل نامعلوم افراد نے افغانستان میں قتل کیا۔ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خالد بلتی 2015میں گرفتار ہوئے اور 2021 تک جیل میں رہے۔یاد رہے کہ خالد خراسانی پاکستان کو انتہائی مطلوب تھا اور اقوام متحدہ نے بھی خالد خراسانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔