وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ سپین مکمل،پاکستان روانہ

14 جنوری ، 2022

میڈرڈ (جواد چیمہ) پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سپین کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے۔اڈولفو سوریز میڈرڈ باراجس ائرپورٹ پر سپین میں تعینات پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور اوردیگرحکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا ۔وزیر خارجہ کو دورہ سپین کی دعوت ان کے ہسپانوی ہم منصب جوزے مینوئل الباریس بیونو نے دی تھی ۔