صوبہ ہزارہ تحریک کا پارلیمنٹ ہاؤس پرمظاہرہ ،بل اسمبلی سےمنظورکرانے کامطالبہ

14 جنوری ، 2022

اسلام آباد(این این آئی)صوبہ ہزارہ تحریک نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہزارہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ،صوبہ ہزارہ کا بل قومی اسمبلی سے منظور کیا جائے،کے پی کے اسمبلی سے صوبہ ہزارہ قرارداد پر فوری عمل کیا جائے ۔ جمعرات کو صوبہ ہزار تحریک کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنما سردار یوسف،مرتضیٰ جاوید عباسی اور سینیٹر طلحہ محمود و دیگر شریک تھے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم صوبہ بنانےکاوعدہ کرکے سوگئے، دو سال سے یہ معاملہ کمیٹی کے سرد خانے میں پڑا ہے،مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کے اندر بھرپور آواز اٹھائے گی۔ جے یو آئی کے مفتی کفایت اللہ نے کہاکہ صوبہ ہمارا حق ہے،یہ حق لے کر رہیں گے،بتایا جائے صوبہ ہزارہ بننے میں کیا رکاوٹیں درپیش ہیں؟