وزیر اعظم سے اراکین قومی اسمبلی کیملاقاتیں ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو

14 جنوری ، 2022

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی حاجی امتیازاحمد چوہدری، امجد خان نیازی، شوکت بھٹی اور سید فیض الحسن شاہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمدعامرڈوگر بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو کی گئی ۔ دریں اثناء وزیر اعظم نے عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم سے وزیر دفاع پرویزخٹک، اراکینِ قومی اسمبلی اقبال آفریدی اور فضل خان نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو کی گئی ۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حلقوں میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم اور فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعظم سے ارکینِ قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر اور سردار نصراللہ خان دریشک نےبھی ملاقات کی۔