واجبات ادا ئیگی میں ناکامی ،اقوام متحدہ میں ایران کاحق رائے دہی معطل

14 جنوری ، 2022

نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کے واجبات ادا کرنے میں ناکامی پر ایران سمیت8مما لک کے حق رائے دہی کو معطل کردیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل کی جانب سے یواین اسمبلی کو بھیجے گئے خط کے مطابق مجموعی طورپر11 ممالک اپنے اپنے واجبات ادا کرنے میں ناکام رہے،جن میں سے 8 ملکوں نے اقوام متحدہ میں ووٹ کا حق کھودیا ہے۔ ان ملکوں میں ایران، وینزویلا، سوڈان، انٹیگوا اور باربوڈا، کانگو، گنی، پاپوا نیوگنی اور ونواتو شامل ہیں۔