مظفرآباد(آئی ا ین پی)چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر جسٹس(ر)عبدالرشید سلہریا ،ممبر فرحت علی میر سے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وسابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر،سنٹرل پریس کلب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید اعجاز کاظمی کی ملاقات۔بلدیاتی انتخاب کے انعقاد اور اس میں حصہ ہینے کے لیے حد عمر 25سال سے کم کر کے 18یا 21سال کرنے کا مطالبہ تاکہ نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکے۔جبکہ ووٹرز کی عمر اٹھارہ سال تو کونسلر سمیت باقی عہدوں کے لیے پچیس سال کی حد میں نرمی کی جائے۔ اس طرح پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نومنتخب صدر چوہدری محمد یاسین،سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے نام پر رجسٹرڈ کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات پرانے نظام کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990ء کے مطابق کروائے جائیں گے۔بلدیاتی انتخابات صاف،شفاف،غیر جانبدار بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کریں گے جس طرح عام انتخابات کے انعقاد پر تمام سیاسی پارٹیوں نے اتفاق،اعتماد کا مظاہرہ کیا۔اس طرح بلدیاتی انتخابات کے لیے ہوم ورک مکمل کیا جارہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ لگ بھگ تیس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے بے شمار مسائل بھی ہیں اور لوگوں کو ذہنی اعتبار سے تیار بھی کیا جارہا ہے تاک ہوہ قومی دھارے میں شامل ہوں اس لیے سیاسی جماعتیں تعاون کریں۔ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات باصلاحیت افراد کے انتخاب کی نرسری ہوا کرتے ہیں تاکہ اہلیت اور صلاحیت کے مطابق نئے چہروں کو سامنے آنے کا موقع ملتا ہے۔شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی،آئین وقانون کی بالادستی ،راہنما اصولوں پر پاربند رہ کر ملک اور قوم کی خدمت کو اپنی لازوال جدوجہد کا جذولافینک تصور کرتی ہے۔پیپلزپارٹی کی نئی تنظیم صدر جماعت چوہدری محمد یاسین کے نام سے رجسٹرڈ کروانے کے لیے تمام ضروری دستاویزات الیکشن کمیشن کو فراہم کر کے قانونی تقاضے پورے کریں گے۔شوکت جاوید میر ،سید اعجاز شاہ کاظمی نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا،ممبران فرحت علی میر،راجہ فاروق نیاز ،اسد قریشی اور ان کے آفیسران واہلکاران کا شکریہ ادا کیا۔
مظفرآباد آ زاد جموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین محمدندیم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیشن جج میرپور...
مظفرآبادچیئرمین یونین کونسل چھتر دومیل سید شجاعت علی نقوی کی زیر صدارت یونین کونسل چھتر دومیل کے کونسلرز کا...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع کپواڑہ میں جماعت...
سری نگر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے علاقے جھجر کشتواڑ ہائی وے پر ایک بس گہری کھائی میں گرنے...
باغسابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخی اقدامات کیے،...
راولپنڈی راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت...