میرپور (صباح نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں خطہ کی تعمیر وترقی کے لئے مثالی اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت جو بھی اعلان کررہی ہے وہ بروقت پورے ہو رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے صدر مسعود احمد شیخ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سستی شہرت کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی طرف سے عوام سے کیے جانے وعدے پورے کریں گے اور آزاد کشمیر میں حقیقی معنوں میں تبدیلی زمین پر نظر آئے گی۔انہوں نے کہا صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس طرح آزاد کشمیر حکومت نے وزارت قانون کا منصب سردار فہیم اختر ربانی کو سونپا ہوا ہے جو آزاد کشمیر میں قانون و آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور آزاد کشمیر کی بڑی بار ہے جس کا آزاد کشمیر میں اہم مقام ہے۔
مظفرآباد وزیرتعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق محکمہ تعلیم میں...
مظفرآباد آزاد کشمیر کےوزیر ماحولیات عا مر عبدالغفار لون نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام سے...
اسلام آباد وزیر بحالیات آزاد کشمیر چوہدری جاوید احمد بڈھانوی نے کہا ہے کہ حکومت مہاجرین کو اعتماد میں لیکر...
سرینگرمقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے جنگل میں بڑے پیمانے پر ہیلی کاپٹروں کے زریعے...
اعوان آباد ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سدھنوتی کا پلندری کے مختلف بازاروں کا معائنہ‘ ہوٹلز، بیکرز، پروڈکشن یونٹس...
مظفرآباد آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق وزیر حکومت شازیہ اکبر کی والدہ کی وفات پر افسوس کا...
مظفرآباد وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمدرشید نے کائی منجہ روڈ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے...