مظفرآباد (نمائندہ جنگ) سٹی پولیس نے ڈکیتی اور فائرنگ کے تمام ملزمان 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیے۔ بدھ کی شب دکان بند کرکے گھر جانے والے نوجوان تاجر عامر قریشی پر خواجہ بازار میں 4 مسلح ڈاکووں نے حملہ کردیا۔ تاجر عامر نے مزاحمت کی۔ اسی اثنا اہل محلہ، اور تاجر کے بھائی پہنچ گئے تاہم ڈاکووں نے تاجر پر فایر کھول دیا 3 گولیاں تاجر عامر کی ران میں لگیں تاہم تاجر کے بھائی عابد قریشی نے ملزمان کا نہایت بہادری سے ملزمان کا تعاقب کیا اسے دبوچنے میں کامیاب ہوگیا۔ پکڑے گئے ملزم کو سٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد سٹی اے ایس پی کی سربراہی میں رات گئے تک طارق آباد، خشکڑ، ماکڑی اور چہلہ بانڈی میں آپریشن کیا گیا جو صبح تک جاری رہا اور 12 گھنٹوں کے اندر تمام 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
ممبئی بولی وڈ میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا سال 2000میں ریلیز ہونے والا...
لاس اینجلس ہولی وڈ فلم ’’ٹاپ گن میورک‘‘ دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوگئی ۔اس طرح یہ ٹام...
ممبئی معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی 3 سال بعد ایک بار پھر اپنے نئے گانے کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں...
ممبئی ایرانی نژاد بولی وڈ اداکارہ مندانا کریمی نے اپنی برقع پہن کر ڈانس کرنے والی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ...
بھونیشور اوڈیا اور بنگالی زبان کے معروف اداکار ریموہن پریڈا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا...
ممبئی بولی وڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی والے دن اپنے پھیروں کے وقت نشے کی حالت میں...
ممبئی معروف بھارتی گلوکار جو کولکتہ میں لائیو میوزک کنسرٹ کے دوران انتقال کر گئے۔ کرشنا کمار کانتھ کی بیٹی...
ممبئی بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ کی آئندہ برس ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کا پوسٹر ہولی وڈ اداکار ادریس البا کی فلم...