مظفر آباد (نمائندہ جنگ) کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمٰن کی زیر صدارت کوہالہ روڈ کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی مظفرآباد اسد خان اور نائب تحصیلدار مظفرآباد سید ضمیر حسین شاہ نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلیاں سلائیڈ پرپراجیکٹ کی منظوری ہوچکی ہے جس کی لاگت 07 کروڑ روپے ہے، کلیاں سلائیڈ منصوبہ منظور ہو کر متعلقہ ٹھیکیدار کو کام الاٹ ہوچکا ہے۔ آئندہ ایک ہفتہ کے دوران اس سلائیڈ پر کام شروع ہو جائے گا۔ کلیاں سلائیڈ سے ملبہ اٹھایا جائے گا اور دیوار کی منصبوطی کیلئے انکرلگائے جائیں گے۔ اسی طرح کوہالہ روڈ پر خطر ناک موڑ ہیں ان کو ٹھیک کرنے کیلئے دوسرا منصوبہ مرتب کیا گیا جس کی لاگت 24 کروڑ ہے اس پر بھی کام شروع کیا جارہا ہے۔
جموں مقبوضہ کشمیر میں جموں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کا احتجا ج مسلسل 31ویں روز بھی جاری ہے۔ ملازمین...
کوٹلی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے تحصیل نکیال کے سیز فائر لائن پر واقع قصبے دتوٹ...
مظفرآباد مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کشمیری عوام...
میرپور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرضلع میرپور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خادم سواریہ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے...
مظفرآبادوائس چیئرمین تحریک شفاف نیلم سردار طاہر یونس نے کہا ہے کہ جدید دور میں بھی نیلم کے عوام انٹرنیٹ کی...
کوٹلی کھوئیرٹہ کی حدود میں قتل ہونے والے عدنان مغل کے ملزمان کو پولیس میرپور سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی...
مظفرآباد صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری یٰسین نے کہا...
میرپور آزادکشمیر کے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران...