مظفر آباد (نمائندہ جنگ) کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمٰن کی زیر صدارت کوہالہ روڈ کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی مظفرآباد اسد خان اور نائب تحصیلدار مظفرآباد سید ضمیر حسین شاہ نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلیاں سلائیڈ پرپراجیکٹ کی منظوری ہوچکی ہے جس کی لاگت 07 کروڑ روپے ہے، کلیاں سلائیڈ منصوبہ منظور ہو کر متعلقہ ٹھیکیدار کو کام الاٹ ہوچکا ہے۔ آئندہ ایک ہفتہ کے دوران اس سلائیڈ پر کام شروع ہو جائے گا۔ کلیاں سلائیڈ سے ملبہ اٹھایا جائے گا اور دیوار کی منصبوطی کیلئے انکرلگائے جائیں گے۔ اسی طرح کوہالہ روڈ پر خطر ناک موڑ ہیں ان کو ٹھیک کرنے کیلئے دوسرا منصوبہ مرتب کیا گیا جس کی لاگت 24 کروڑ ہے اس پر بھی کام شروع کیا جارہا ہے۔
مظفرآباد آ زاد جموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین محمدندیم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیشن جج میرپور...
مظفرآبادچیئرمین یونین کونسل چھتر دومیل سید شجاعت علی نقوی کی زیر صدارت یونین کونسل چھتر دومیل کے کونسلرز کا...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع کپواڑہ میں جماعت...
سری نگر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے علاقے جھجر کشتواڑ ہائی وے پر ایک بس گہری کھائی میں گرنے...
باغسابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخی اقدامات کیے،...
راولپنڈی راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت...