اسلام آباد، مظفر آباد (صباح نیوز) وزیراعظم آزادجموں کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیئے اقدامات کررہے ہیں، آزاد کشمیر میں انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاروں کو تحفظ دیں گے، جامع پالیسی بنانے کے لیے جلد تاجروں کا اجلاس بلایا جائے گاجس میں آزادکشمیر بھر سے چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور متعلقہ حکام موجود ہونگے، کاروبار دوست پالیسی متعارف کروائیں گے، تاجروں کو بھرپور مراعات دیں گے، تاجروں اور انڈسٹری کی مضبوطی سے خطے میں خوشحالی کا آغاز اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل منظور نے کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی۔ دریں اثناءوزیراعظم آزاد کشمیر نے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فی الفور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کی جائے۔ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ برقی لائنوں کی مرمت کا کام تیز کیا جائے۔برقیات کا عملہ دن رات ایک کر کے بجلی کی ترسیل کو بحال کرے۔
ممبئی ʼنیٹ فلکس انڈیا نےحال ہی میں فلم’ ʼدی آرچیز‘ کا ٹیزر ریلیز کیا ، جس کے بعد بولی وڈ فلم انڈسٹری میں ایک...
لاہورلاہورہائی کورٹ کے جسٹس صفدرسلیم نےمیشا شفیع کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔میشا شفیع...
ممبئی بولی وڈ اداکار زید خان نے ممبئی کے علاقے جوہو مارکیٹ سے وابستہ اپنی یادوں کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ...
ممبئی بولی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی فلم جرسی 20مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ ذرائع کے مطابق...
کراچی پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ہمایوں سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو...
کراچی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اداکار کی جانب...