انجمن قانون گوئیاں، پٹواریاں کا احتجاج دوسرے روزبھی جاری

14 جنوری ، 2022

مظفرآباد (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر بھر میں انجمن قانون گوئیاں پٹواریاں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد تک احتجاج جاری رہے گا۔ دفاتر کو تالے لگ گئے، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا، مطالبات پورے نہ ہونے تک پٹواریوں کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان، مرکزی صدر انجمن قانون گوئیاں پٹواریاں راجہ مظہر اقبال،ضلعی صدر راجہ بابر اکرام،،محمد سعید ڈار ،قاضی شہزاد،الطاف کیانی ،چوہدری محمد زمان ،نذیر کھوکھر ،کبیر مغل ودیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی اپنی روش تبدیل کرے ،حق حقدار کو ملنے کے بغیر ہم پیچھے نہیں موڑیں گے ۔ہم نے موسم کی سختی نہ دیکھی اور ہمہ وقت ہر مشکل گھڑی میں عوام کی بھرپور خدمت کی ،قانون گوئیاں اور پٹواریاں کو ان کا جائز حق دیا جائے ،کسی کو اپنے جائز حق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ہمارے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ بیوروکریسی نے کوٹے کے مغائر ترقیابیاں کررکھی ہیں، کلریکل سٹاف بھی اپنے کوٹے سے کئی گنا زیادہ ترقیابی لے چکا ہے۔ جب تک ترقیابی کے لیے کوٹے کی زیادتی دور نہیں کی جاتی کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔ مقررین نے کہا کہ پٹواری اور گردادون کی ترقیابی محکمہ مال میں اپنی قابلیت کے اعتبار سے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں جبکہ کلریکل سٹاف کی ترقیابی کا اپنا چینل آ ف پروموشن موجود ہے اور ان کا کیڈر بھی الگ ہے۔ ہماری ہڑتال سے عام آدمی کو نقصان ہورہا ہے، بورڈ آف ریونیو کو ہونے والی ناانصافیوں سے آگاہ کیا ہے لیکن کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔