میر پور (جنگ نیوز) عالمی ادارہ خوراک وزراعت، اسلام آباد کے مشن نے ضلع میرپور کا دورہ کیا۔مشن نے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے انفراسٹرکچر اور سروسز کی فراہمی کے معیار کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے نمائندہ مشن کے جنوبی آزادکشمیر کے دوروزہ وزٹ کے دوران ڈاکٹر محمد افضل،تمغہ امتیاز،ایف ایم ڈی مینجمنٹ سپیشلسٹ نے محکمہ لائیوسٹاک کو دستیاب وسائل،محکمہ کی کارکردگی اور درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع میرپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ/وٹرنری سروسز میں محکمہ کے ضلعی وفیلڈوٹرنری آفیسران کے ہمراہ میٹنگ منعقد کی اور محکمہ کی مختلف سرگرمیوں اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ لی۔ میٹنگ میں ڈاکٹرخالد قیوم بٹ ایڈیشنل ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ/وٹرنری سروسز،ڈاکٹر مجاہدیونس ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر، ڈاکٹر توقیر احمد قریشی اسسٹنٹ ڈیزیز انویسٹیگیشن آفیسراور سلیمان احمد خلجی معاون ناظم مصنوعی نسل کشی نے اپنے اپنے شعبہ سے متعلق بریف کیا۔فیلڈ وٹرنری آفیسران نے فیلڈ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ضلعی تشخیصی لیبارٹری، گورنمنٹ پولٹری فارم چکساگر،سیمن پروڈکشن یونٹ چکساگر،شفاخانہ حیوانات میرپوراور شفاخانہ حیوانات اسلام گڑھ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ضلع میرپور کے مختلف علاقوں بلاہ،اسلام گڑھ اور چکسواری میں ڈیری لون پراجیکٹ کے تحت قائم ڈیری فارمزاور فیڈلاٹ فیٹننگ پروگرام کے تحت قائم فیٹننگ فارمز کا بھی معائنہ کیا اور محکمہ کی فیلڈ کارگزاری کا موقع پر مشاہدہ کیا۔ دورہ سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا خطہ وسائل سے مالامال ہے اور بالخصوص جنوبی آزادکشمیر میں لائیوسٹاک کا بیحد پوٹینشل موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے اس سیکٹر کوترقی دئیے جانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ان وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزادکشمیر میں لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے حکومت آزادکشمیر کو جامع تجاویز پیش کریں گے۔
ڈڈیال صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری یٰسین نے کہا ہے کہ...
مظفرآباد آزادکشمیر میں بارش جبکہ وادی نیلم کے پہاڑو ں پر برف باری سے نظام زند گی مفلوج ہو گیا، ندی نالوں میں...
میرپور سابق کوآرڈنیٹر برائے وزیراعظم راجہ محمد رفیق نے کہا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر ایسے اقدامات کر رہا ہے جس...
میرپورمسلم لیگ ن خواتین ونگ کی ر ہنما میمونہ شاہ نے کہا کہ میرپور کی لیڈر شپ منظر سے مکمل طور پر غائب ہے،عوام...
راولاکوٹ جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر سیاحت کے...
اسلام آباد صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندو...
مظفرآباد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ پی پی بلا تخصیص...
پانیولہ پونچھ انجمن تاجران کی کال پر آٹا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف انجمن تاجران پانیولہ کے زیر...