میر پور (جنگ نیوز) عالمی ادارہ خوراک وزراعت، اسلام آباد کے مشن نے ضلع میرپور کا دورہ کیا۔مشن نے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے انفراسٹرکچر اور سروسز کی فراہمی کے معیار کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے نمائندہ مشن کے جنوبی آزادکشمیر کے دوروزہ وزٹ کے دوران ڈاکٹر محمد افضل،تمغہ امتیاز،ایف ایم ڈی مینجمنٹ سپیشلسٹ نے محکمہ لائیوسٹاک کو دستیاب وسائل،محکمہ کی کارکردگی اور درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع میرپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ/وٹرنری سروسز میں محکمہ کے ضلعی وفیلڈوٹرنری آفیسران کے ہمراہ میٹنگ منعقد کی اور محکمہ کی مختلف سرگرمیوں اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ لی۔ میٹنگ میں ڈاکٹرخالد قیوم بٹ ایڈیشنل ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ/وٹرنری سروسز،ڈاکٹر مجاہدیونس ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر، ڈاکٹر توقیر احمد قریشی اسسٹنٹ ڈیزیز انویسٹیگیشن آفیسراور سلیمان احمد خلجی معاون ناظم مصنوعی نسل کشی نے اپنے اپنے شعبہ سے متعلق بریف کیا۔فیلڈ وٹرنری آفیسران نے فیلڈ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ضلعی تشخیصی لیبارٹری، گورنمنٹ پولٹری فارم چکساگر،سیمن پروڈکشن یونٹ چکساگر،شفاخانہ حیوانات میرپوراور شفاخانہ حیوانات اسلام گڑھ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ضلع میرپور کے مختلف علاقوں بلاہ،اسلام گڑھ اور چکسواری میں ڈیری لون پراجیکٹ کے تحت قائم ڈیری فارمزاور فیڈلاٹ فیٹننگ پروگرام کے تحت قائم فیٹننگ فارمز کا بھی معائنہ کیا اور محکمہ کی فیلڈ کارگزاری کا موقع پر مشاہدہ کیا۔ دورہ سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا خطہ وسائل سے مالامال ہے اور بالخصوص جنوبی آزادکشمیر میں لائیوسٹاک کا بیحد پوٹینشل موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے اس سیکٹر کوترقی دئیے جانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ان وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزادکشمیر میں لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے حکومت آزادکشمیر کو جامع تجاویز پیش کریں گے۔
مظفرآباد وزیرتعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق محکمہ تعلیم میں...
مظفرآباد آزاد کشمیر کےوزیر ماحولیات عا مر عبدالغفار لون نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام سے...
اسلام آباد وزیر بحالیات آزاد کشمیر چوہدری جاوید احمد بڈھانوی نے کہا ہے کہ حکومت مہاجرین کو اعتماد میں لیکر...
سرینگرمقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے جنگل میں بڑے پیمانے پر ہیلی کاپٹروں کے زریعے...
اعوان آباد ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سدھنوتی کا پلندری کے مختلف بازاروں کا معائنہ‘ ہوٹلز، بیکرز، پروڈکشن یونٹس...
مظفرآباد آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے سابق وزیر حکومت شازیہ اکبر کی والدہ کی وفات پر افسوس کا...
مظفرآباد وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمدرشید نے کائی منجہ روڈ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے...