سری نگر (کے پی آئی) میڈیکل کے دو کشمیری طلباحرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے۔ ایک کشمیری طالبہ بنگلہ دیش اور ایک کشمیری طالب علم سری نگر میں جاں بحق ہوا۔ بڈگام کی رہائشی ایم بی بی ایس کی ایک طالبہ بنگلہ دیش میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئی۔ جاں بحق طالبہ کی شناخت سیما زہرہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ضلع بڈگام کے زبیر محلہ کے غلام محمد کی بیٹی ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے عدن سکینہ میڈیکل کالج جیسور میں بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (ایم بی بی ایس) کر رہی تھی اور دوسرے سال میں تھی۔ متوفی طالبہ کے اہلخانہ نے ان کی میت کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبہ کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ خاندان بنگلہ دیش پہنچنے سے قاصر ہے کیونکہ ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہیں۔ دریں اثناءشمالی کشمیر کے سوپور کے رہائشی یک نوجوان ایم بی بی ایس طالب علم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ 28 سالہ محمد راشد ولد غلام قادر اہنگرجمعرات کی صبح سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے۔
مظفرآباد آ زاد جموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین محمدندیم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیشن جج میرپور...
مظفرآبادچیئرمین یونین کونسل چھتر دومیل سید شجاعت علی نقوی کی زیر صدارت یونین کونسل چھتر دومیل کے کونسلرز کا...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع کپواڑہ میں جماعت...
سری نگر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے علاقے جھجر کشتواڑ ہائی وے پر ایک بس گہری کھائی میں گرنے...
باغسابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخی اقدامات کیے،...
راولپنڈی راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت...