سری نگر (پی پی آ ئی) مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں لوگوں نے جموں شہر کے مضافاتی علاقے روپ نگر علاقے میں گجربکروال مسلمانوں کے مکانات کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ دوسری جا نب جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر کشمیری عوام کو خبر دار کرتے ہو ئے کہا کہ مودی حکومت کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کو اٹھنا ہوگا۔ اپنے بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت کے اشا رے پر جموں کشمیر کی انتظا میہ وادی میں مکانات کو مسمار کرنا اور مظلوم کشمیریوں کو بے گھر کرنا اقلیتوں کو نشانہ بنا کر ان کی نفرت کو ہوا دینے کا ایک اور طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا یہ تمام فیصلے مودی حکومت کے اشارے پر ہو رہے ہیں اسلئے کشمیری عوام کو ایسے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ مودی حکومت ایک طرف قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے جب کہ دوسری طرف ان کے ساتھ ایسا بہیمانہ سلوک کر رہی ہے۔
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے بھارت کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے کشمیر یوں کی مسلسل...
مظفرآباد تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما سید تبریز کاظمی نے کہا ہےکہ آزاد خطے کے دس اضلاع سے پی ٹی آئی کے...
مظفرآباد آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ میں دو بے گناہ کشمیریوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ...
کوٹلی کوٹلی میں آوارہ کتوں دہشت پھیلا دی۔ بچوں سمیت متعد افراد کو کاٹ لیا۔ بتایا گیا ہے شہر بھرکے علاوہ جہاز...
کوٹلی ،کھوئی رٹہ وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ عوام کی تمام محرومیوں کا جلد ازالہ...
میرپورآزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت...
مظفرآباد چیئرمین ضلع کونسل مظفر آباد سردار امتیاز احمد عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...