مظفرآباد (نمائندہ جنگ) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ایم سی ایچ ٹیکنیشن ایسوسی ایشن کی مرکزی عہدے داران چیئرپرسن مصبا ح ارم، مرکزی صدر فوزیہ جبین ،مرکزی سیکرٹری جنرل راشدہ عالم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ضلعی صدر میرپور ناہید رحمان، ضلعی جنرل سیکرٹری عذ را بلقیس ،ضلعی سیکرٹری مالیات سعیدہ فیروز،ضلعی صدر بھمبر بشری نور،ضلعی صدر کوٹلی ساجدہ توصیف،ضلعی جنرل سیکرٹری شمیم بسمل ،سیکرٹری مالیات بشریٰ ، نائب صدر شمائلہ ، فرزانہ مجید ،روبینہ اقبال ،ضلع نائب صدر پونچھ شاہیں اختر،ضلعی صدر باغ حریفہ بیگم،سلمیٰ سمیت دیگر بھی شامل تھیں۔ وفد نے صدر آزادکشمیر کو سکیل اپ گریڈیشن ، تنظیمی معاملات، سروس سٹرکچر بارے تفصیلی طور پربریفنگ دی۔ وفد نے ایم سی ایچ ٹیکنیشن کو گریڈ 12 دینے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفد نے صدر آزادکشمیر سے اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کی استدعا کی گئی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفد کو یقین دلایا کہ سیکرٹری مالیات کو دفتر بلا کر تمام معاملات یکسو کیے جائیں گے۔ ایم سی ایچ ٹیکنیشن کے سکیل اپ گریڈ کیے جانے کے صدارتی اعلان پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔ وفد نے اس موقع پر ذاتی دلچسپی لینے پرصدر آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔
مظفرآباد آ زاد جموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین محمدندیم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیشن جج میرپور...
مظفرآبادچیئرمین یونین کونسل چھتر دومیل سید شجاعت علی نقوی کی زیر صدارت یونین کونسل چھتر دومیل کے کونسلرز کا...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع کپواڑہ میں جماعت...
سری نگر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے علاقے جھجر کشتواڑ ہائی وے پر ایک بس گہری کھائی میں گرنے...
باغسابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخی اقدامات کیے،...
راولپنڈی راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت...