مظفرآباد (نمائندہ جنگ) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ایم سی ایچ ٹیکنیشن ایسوسی ایشن کی مرکزی عہدے داران چیئرپرسن مصبا ح ارم، مرکزی صدر فوزیہ جبین ،مرکزی سیکرٹری جنرل راشدہ عالم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ضلعی صدر میرپور ناہید رحمان، ضلعی جنرل سیکرٹری عذ را بلقیس ،ضلعی سیکرٹری مالیات سعیدہ فیروز،ضلعی صدر بھمبر بشری نور،ضلعی صدر کوٹلی ساجدہ توصیف،ضلعی جنرل سیکرٹری شمیم بسمل ،سیکرٹری مالیات بشریٰ ، نائب صدر شمائلہ ، فرزانہ مجید ،روبینہ اقبال ،ضلع نائب صدر پونچھ شاہیں اختر،ضلعی صدر باغ حریفہ بیگم،سلمیٰ سمیت دیگر بھی شامل تھیں۔ وفد نے صدر آزادکشمیر کو سکیل اپ گریڈیشن ، تنظیمی معاملات، سروس سٹرکچر بارے تفصیلی طور پربریفنگ دی۔ وفد نے ایم سی ایچ ٹیکنیشن کو گریڈ 12 دینے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کاشکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفد نے صدر آزادکشمیر سے اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کی استدعا کی گئی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفد کو یقین دلایا کہ سیکرٹری مالیات کو دفتر بلا کر تمام معاملات یکسو کیے جائیں گے۔ ایم سی ایچ ٹیکنیشن کے سکیل اپ گریڈ کیے جانے کے صدارتی اعلان پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔ وفد نے اس موقع پر ذاتی دلچسپی لینے پرصدر آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔
سڈنی سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو سن شائن کوسٹ کے جیل سیل منتقل کردیا گیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے...
مظفرآباداستحکام پاکستان پارٹی نے معلمین القرآن کی ہونے والی تقرریوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں،...
مظفرآبادلوہارگلی ٹنل کی تعمیر کیلئے یوسی گوجرہ وپترینڈ کے عوام نے ریاست گیر سطح پر احتجاجی تحریک چلانے کا...
کوٹلی وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ صحت سمیت تما م بنیادی سہولتیں عوام کو دہلیز پر...
سیری مخیر حضرات اور اوورسیز کمیونٹی کے تعاون سے گردے کے مریضوں کے لیے فری فار آل کے تحت کھوئی رٹہ تحصیل ہیڈ...
سری نگر لداخ کے ضلع کارگل میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے کی...
اسلام آبادصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظفرآباد گڑھی دوپٹہ کے مقام پر گاڑی کے حادثے...
مظفرآباد آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے راجہ محمد حیدر اور...