سیری (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی آ زا د کشمیر کی تحصیل کھوئی رٹہ کی صدر نور صابر ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر پوری قوت و حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ آنے والا دور اقتدار پاکستان میں پیپلز پارٹی کا ہے اور پیپلز پارٹی چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار نور صابر ایڈووکیٹ نے کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے موجود حکومت پاکستان تحریک انصاف عوامی مسائل حل کرنے منہگائی بے روزگاری اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان کی عوام تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ آ چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت بیرون ملک جاچکی ہے اور پاکستان کی عوام کی نظریں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پر ہیں۔ وہی اس وقت عوام کو موجود حالات اور مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔
مظفرآباد آ زاد جموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین محمدندیم خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیشن جج میرپور...
مظفرآبادچیئرمین یونین کونسل چھتر دومیل سید شجاعت علی نقوی کی زیر صدارت یونین کونسل چھتر دومیل کے کونسلرز کا...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے...
سرینگر مقبوضہ کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع کپواڑہ میں جماعت...
سری نگر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے علاقے جھجر کشتواڑ ہائی وے پر ایک بس گہری کھائی میں گرنے...
باغسابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تاریخی اقدامات کیے،...
راولپنڈی راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت...